پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ ، گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن بھی ناکام ،165پر ڈھیر، واحد بیٹسمین خرم منظور متعدد چانس ملنے کے بعد 73 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بلاول بھٹی نے 24رنز بنائے ، گرین شرٹس کے 7کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے ، سری لنکا کی طرف سے پرادیب اور ہیراتھ نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سری لنکا نے پہلی اننگز میں دن کے اختتام تک 1وکٹ پر 57رنز بنا لئے

جمعرات 9 جنوری 2014 07:36

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) پاکستان سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم 165رنز پر ڈھیر ہوگئی ، سری لنکا نے میچ ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 57رنز بنائے ، خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 108رنز درکار ہیں ، پاکستان کی جانب سے خرم منظور 73 اور بلاول بھٹی 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، گرین شرٹس کے 7کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے جس میں پہلے ٹیسٹ میچ کے سنچری ہولڈر کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی جو درست فیصلہ ثابت ہوا اور سری لنکن باؤلرز نے بہترین باؤلنگ سے پاکستانی بیٹنگ لائن کو ریت کی دیوار ثابت کردیا اور یکے بعد دیگرے پاکستانی بلے باز پویلین لوٹتے رہے پاکستان کی پوری ٹیم 165رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سے واحد اوپنر بیٹسمین خرم منظور 73 ، محمد حفیظ 21، یونس خان 13 رنز بنا کرنمایاں رہے ، بلاول بھٹی نے 24رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے پاکستان کے 7بلے باز ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے سری لنکا کی جانب سے پرادیب اور ہیراتھ نے 3,3 جبکہ لکمل اور ایرانگا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 40رنز کے مجموعی سکور پر ان کی پہلی وکٹ گری جب کرونارتنے 32رنز بنا کر جنید خان کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا اور کھیل کے ا ختتام تک سری لنکا نے ایک وکٹ پر 57رنز بنا لئے تھے کوشال سلوا اور سنگاکارا 12,12رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں سری لنکا کو اننگز کا خسارہ کم کرنے کیلئے مزید 108 رنز درکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :