بنگلہ دیش،نو منتخب ار اکین ِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا،کابینہ ارکان کی حلف برداری اتوار کو متوقع

جمعہ 10 جنوری 2014 02:57

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)بنگلہ دیش میں ہونے والے متنازعہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نو منتخب ار اکین ِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ملک کی اکثریتی جماعتوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے اراکین اتوار کے روز اپنی وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی۔

پارلیمنٹ کی تین سو نشستوں میں سے عوامی لیگ کو دو سو بتیس پر کامیابی حاصل ہوئی۔ ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ملک کی زیادہ تر جماعتوں نے بھی انتخابات سے لاتعلقی اختیار کی تھی۔ یہ انتخابات انتہائی پرتشدد بھی رہے۔ صرف انتخابات کے روز بنگلہ دیش بھر میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :