فرانس ، نوجوان مسلم خاتون کو حجاب کے معاملے پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے جرم میں ایک ماہ سزائے قید سنا دی گئی

جمعہ 10 جنوری 2014 02:58

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء) فرانسیسی عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنیوالی مسلم خاتون کو ایک ماہ سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیس سالہ خاتون کاسیندرا بیلسن نے حجاب کے معاملے پر پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کیا اور انہیں گالیاں بھی دیں ۔ عدالت نے خاتون کو ایک ماہ قید اور ایک سو پچاس یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ خاتون کے وکلاء نے سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم خواتین کو برقعہ اوڑھنے کی اجازت نہ دینا انہیں مذہبی آزادی کے حق سے محروم کرنا اور انصافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :