افراسیاب خٹک سینٹ کی انسانی حقوق فنکشنل کمیٹی،ڈاکٹر سعیدہ اقبال دفاعی پیداوار،مشاہد اللہ صنعتی پیداوار اورباز محمد خان کشمیر گلگت بلتستان کمیٹی کے چیرمین منتخب،انسانی حقوق کمیٹی کا وزارت انسانی حقوق کی بحالی کے لیے وزیراعظم کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ

جمعہ 10 جنوری 2014 02:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے جن میں انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کے افسراسیاب خٹک ، دفاعی پیداوار ڈاکٹر سعیدہ اقبال ، صنعتی پیداوار مشاہد اللہ خان اور کشمیر گلگت بلتستان کے باز محمد خان شامل ہیں ، انسانی حقوق کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق کی بحالی کے لیے کمیٹی کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب ہوئے اور چیئرمینوں کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا انسانی حقوق کمیٹی میاں رضا ربانی نے افراسیاب خٹک کا نام تجویز کیا اور مشاہد حسین سید نے تائید کی ، دفاعی پیداوار کے لیے میاں رضا ربانی نے تجویز کیا اور مشاہد اللہ خان نے تائید کی صنعتی دفاعی پیداوار کے لئے مشاہد اللہ خان اور کشمیر گلگت بلتستان کے باز محمد خان کو اتفاق رائے سے منتخب کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کمیٹی کو لاپتہ افراد کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیے جبکہ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں قانون کا دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا سیاستدانوں کیلئے علیحدہ قانون اور فوجی وردی کے لیے الگ ہے کیونکہ ڈی جی ایف سی اور پرویز مشرف بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس معیار کو ختم کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :