ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سکِی فیڈریش آف پاکستان کی جنرل کونسل میٹنگ کا انعقاد ہوا،ائیر ماشل اطہر حسین بخاری وائس چیف آف ائیر سٹاف کو متفقہ طور پر سکِی فیڈریشن آف پاکستان کا صدر منتخب کر لیا گیا

جمعہ 10 جنوری 2014 02:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء ) ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سکِی فیڈریش آف پاکستان کی جنرل کونسل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ جو کہ سکِی فیڈریشن آف پاکستان کے پیٹرن اِن چیف بھی ہیں، نے اس میٹنگ کے پہلے سیشن کی صدارت کی ۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد سکِی فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا انتخاب کرنا تھا۔

اپنے خطاب میں سکِی فیڈریشن کے پیٹرن اِن چیف نے جانے والے عہدیداران کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہا نی کرائی کہ پاک فضائیہ اس کھیل کی ترویح و ترقی کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔ انہوں نے نلتر میں چیئر لفٹ کی تنصیب اور اس سلسلہ میں پاک فضائیہ کی خدمات کا بھی ذکر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ما لم جبہ سکِی سلوپ پر بھی اس قسم کا پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے نلتر کے عوام کے میعار زندگی کو بلند کرنے کے سلسلہ میں کی گئی کو ششوں کا بھی ذکر کیا ، جن میں قابلِ ذکر مقامی بچوں کے لئے بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ اپنے خطاب کو اختتام کی طرف لے جاتے ہوئے آپ نے شرکاء ِ اجلاس کو نصیحت کی کہ وہ قابل ترین افراد کو منتخب کریں جو پاکستان میں اس سرمائی کھیل کی ترویح و ترقی کے لئے جانفشانی سے کام کر سکیں۔

ائیر ماشل اطہر حسین بخاری، وائس چیف آف ائیر سٹاف ، پاکستان ائیر فورس کو متفقہ طور پر سکِی فیڈریشن آف پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران سکی فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور مسرت علی نے اس کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے مستقبل کے پروگرامز کے ساتھ ساتھ 2012-13میں کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس کو سکی فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو اس نے قائد اعظم ٹرافی کے حصول کیلئے سکی چیمپئن شپ کے نتائج کی شمولیت کے سلسلہ میں کیئں انہوں نے سرمائی اولمپک 2014کے سلسلہ میں کی گئی تیاریوں اور اس میں شمولیت کے سلسلہ میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :