کاروباری قرضہ سکیم میں اقربا پروری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سکیم میں صوبائی و معذور افراد کیلئے5 فیصد کوٹہ رکھا جائے ؛وزیر اعظم نواز شریف،مسترد شدہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لر کر انہیں میرٹ کی بنیاد پراہل درخواست گزاروں کی فہرست میں شامل کیاجائے؛ قرضہ سکیم کے جائزہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ کاروباری قرضہ سکیم میں اقربا پروری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سکیم میں صوبائی کوٹہ اور معذور افراد کیلئے پانچ فیصد کوٹہ رکھا جائے اورسکیم میں شفافیت کویقینی بنایاجائے۔جمعے کو وزیراعظم کاروباری قرضہ سکیم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بنک حکام کو ہدایت کی کہ وہ درخواستوں پر کارروائی جلد یقینی بنائیں، قرضہ سکیم میں پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی پسند نہ پسند کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔شکایات کے ازالہ کیلئے ایک نظام وضع کیاجائے جو نیشنل بنک آف پاکستان کے چیئرمین منیرکمال کی نگرانی میں کام کرے گا۔ انہوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کے چیئرمین کو ہدایت کی ‘ مستردہ شدہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیاجائے اوران اسباب کا تعین کیاجائے جن کے باعث درخواستیں مسترد ہوئیں اگر ان میں درستگی ہو توانھیں اہل درخواست گزاروں کی فہرست میں شامل کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں اورخصوصی افراد کیلئے 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کاروباری سکیم میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔