کراچی میں شہید چوہدری محمد اسلم اور خود کش حملہ کو ناکام بنانے والے اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے سینٹ میں متفقہ قرار داد منظور،خیبرپختونخوااسمبلی میں اعتزازحسن اور چوہدری اسلم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،وفاقی حکومت کا ہنگو میں شہید ہونے والے طالب علم اعتزاز حسن کو ستارہ جرات دینے کا اعلان

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:09

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء ) سینیٹ نے کراچی میں شہید چوہدری محمد اسلم اور خود کش حملہ کو ناکام بنانے والے اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے متفقہ قرار داد پاس کی جمعہ کو سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں نے کر اچی میں دہشت گردی کی خلاف جنگ میں شہید ہونے ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم اور صوبہ خیبر پختونخوا میں خود کش حملہ کو ناکام بنانے والے اعتزاز حسن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اجلاس شروع ہو ا تو سینیٹر سعیدغنی نے ایوان کی توجہ کر اچی میں شہید ہونے والے ایس ایس پی محمد اسلم اور اعتزاز حسنین کی خدمات کو سراہا ہے اور کہا ایوان ان کی خدمات کے پیش نظر متفقہ قرار داد پاس کر ے تاکہ ان کے خاندان کی حوصلہ افزائی ہو جس پر سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق اس کی حمایت کی اور متفقہ قرار داد پاس کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ خیبرپختونخوااسمبلی میں ہنگومیں خودکش حملہ ناکام بنانیوالے طالبعلم اعتزازحسن اور کراچی دھماکے میں جاں بحق چوہدری اسلم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے اعتزازحسن اور چوہدری اسلم کی جرات اوربہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد جے یوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانالطف الرحمن نے دونوں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔

ادھروفاقی حکومت نے ہنگو میں شہید ہونے والے طالب علم اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے صدر کو سفارش بھجوا دی گذشتہ روز ہنگو میں ایک سکول کے طالب علم نے اپنی جان پر کھیل کر خود کش حملہ آور کو دبوچ لیا تھا اور اپنی جان دے کر سکول کے اساتذہ اور تمام طالب علموں کی جان بچائی تھی وزیراعظم نے اعتزازحسن کی بہادری کی داد دی اور شہید طالب علم کے لئے ستارہ شجاعت کا اعلان کرتے ہوئے صدر کو سفارش کردی۔