شیخ رشید کی جان کو خطرہ ، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،تحریک طالبان کے حملہ آور لال حویلی پر حملہ کرسکتے ہیں ، شیخ رشید کئی جانے سے پہلے پولیس کو آگاہ کریں ، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جان کو خطرہ ، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے شیخ رشید پر حملے کے لیے تحریک طالبان نے اپنے بندوں کو ٹاسک دیدیا ہے اور حملہ آور بھی تیار کرلئے گئے ہیں ۔

حملہ آور لال حویلی پر حملہ کرسکتے ہیں اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے شیخ رشید کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کہیں جانے سے پہلے پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان کی سکیورٹی کا مناسب انتظام کیاجاسکے ۔