پرویزمشرف عدالتوں کاسامناکریں ،آئین کے تحت کارروائی ہوگی، عبدالقادربلوچ، آصف زرداری نے عدالت میں پیش ہوکرجمہوریت اورآمریت میں فرق واضح کردیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)وفاقی وزیربرائے سرحدی امورجنرل (ر)عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف عدالتوں کاسامناکریں ،آئین کے تحت کارروائی ہوگی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آمریت اورجمہوریت میں فرق واضح ہے ،سابق صدرآصف علی زرداری نے عدالت میں پیش ہوکرمثال قائم کردی ہے ،ان کی جرأت کوسلام پیش کرتاہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق صدرمشرف آرمی کے سہارے سے باہرجاناچاہتے ہیں ،لیکن آئین کے تحت ان کومقدمات کاسامناکرناپڑیگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف پالیسیوں پرکام کررہی ہے ،آئندہ دنوں میں عوام کوریلیف ملناشروع ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پاکستان کی حکومت کیلئے بڑاچیلنج ہے ،حکومت دہشتگردی کوکنٹرول کرنے کیلئے باقاعدہ پالیسی بنارہی ہے ۔آئین کے تحت طالبان سے سلوک کیاجائے گا،رٹ چیلنج کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :