ایران اور مغربی طاقتوں میں معاملات طے پاگئے،ایرانی میڈیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:01

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور تمام تصفیہ طلب معاملات طے پاگئے ہیں۔یہ بات ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے نائب وزیر خارجہ عباس ارقچی کے حوالے سے رپورٹ میں کہی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات میں تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکال لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران اور دنیا کی چھ عالمی طاقتیں ایران کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ عالمی طاقتیں ایران کو یورینیئم کی افزودگی روکنے یا محدود کرنے کے عوض اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو کم یا ختم کرنے کا وعدہ کرتی رہی ہیں۔ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس ارقچی نے کہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب معاملات طے پاگئے ہیں اور اب اس معاہدے پر عمل درآمد کا انحصار ان حکومتوں پر ہے جو ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک تھیں۔

متعلقہ عنوان :