جنیوا،ایران کے ساتھ عارضی معاہدے کے نفاذ پر مذاکرات جاری

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:02

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)سلامتی کونسل کی پانچ ویٹو طاقتوں اور جرمنی کے ایران کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات گزشتہ روز سے جاری ہیں۔ ان کا مقصد نومبر میں ایران کے ساتھ ہونے والے عارضی جوہری معاہدے کو نافذ العمل بنانا ہے۔ اس مرحلے کا سب سے اہم نقطہ یورنیئم کی افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹری فیوجز پر تحقیق جاری رکھنے کا ہے۔

(جاری ہے)

تہران حکومت کا اصرار ہے کہ وہ اس شعبے میں مزید تحقیق کا حق رکھتی ہے۔ جمعرات کو مذاکرات کے پہلے مرحلے کے بعد کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم تہران کا کہنا تھا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز سے پہلے چند تکنیکی مسائل پر گفتگو جاری ہے۔ نومبر میں یہ بھی طے پایا تھا کہ عارضی معاہدے کو جنوری میں نافذ العمل بنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :