جاسوسی کی کارروائیوں پر کنٹرول، اوباما فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئے

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما جاسوسی کی کارروائیوں کو کنٹرول میں رکھنے کے معاملے میں فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے بتایا کہ اوباما نے اس سلسلے میں ایک مرتبہ پھر قانون دانوں سے ملاقات کی۔ کارنی کے بقول امریکی صدر واضح طور پر فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اگلے چند دنوں میں نتیجہ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوباما کا فیصلہ ایک اہم سنگ میل ہو گا۔