یورپی پارلیمنٹ کی سنوڈن کو گواہی دینے کے لیے دعوت

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:03

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)یورپی پارلیمنٹ نے امریکی خفیہ ادارے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن کو شہادت دینے کے لیے دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سنوڈن سے اس دوران قومی سلامتی کے امریکی ادارے کی جانب سے جاسوسی کے معاملات کی تصدیق کرنے کے لیے پوچھا جائے گا۔ یورپی پارلیمنٹ کے جرمن رکن فلپ البریشٹ نیخدشہ ظاہر کیا ہے کہ سنوڈن گواہی نہیں دیں گے۔ امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے سنوڈن کو روسی حکومت نے عارضی سیاسی پناہ دی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :