شام،سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی میں 45 باغی ہلاک

ہفتہ 11 جنوری 2014 07:04

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)شام میں حکومت کے وفادار فوجوں نے وسطی شہر حمص کے ایک حصے کے حکومتی محاصرے کو توڑنے کی کوشش کے پیش نظر کم ازکم 45شامی باغیوں کو ہلاک کردیا ہے ، یہ بات ایک این جی او نے گزشتہ روز بتائی ہے ۔سیریین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مختلف بریگیڈز کے باغی بدھ اور جمعرات کو علی الصبح اس وقت ہلاک ہو گئے جب انہوں نے ایک سال سے زائد عرصے سے قائم فوجی محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی ۔

آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمن نے کہا کہ ہلاک ہونیوالوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ وقت اس وقت ہلاک ہوئے جب انہوں نے حمص کا محاصرہ توڑنے کے لئے ایک کارروائی کا آغاز کیا ۔حکومتی فوجوں نے نواحی علاقہ خالدیہ میں جو کہ حکومت کے کنٹرول میں ہے ، کے قریب ان پر گھات لگا کر حملہ کردیا ۔اس محاصرے کی وجہ سے ہزاروں شہری مبینہ طور پر نرغے میں آ گئے تھے ، یہ محاصرہ حمص کے قدیم شہر کے باغیوں کے مقبوضہ علاقوں کے گرد کیا گیا تھا ۔اکتوبر میں حکومت مخالفین نے محاصرے والے علاقوں میں توانائی اور خوراک کی شدید قلت سے خبردار کیا تھا اور بتایا تھا کہ مکینوں کو کم خوراکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :