عابد شیر علی کی پروٹوکول گاڑی سے ویگن کی ٹکر 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ، حادثے میں وزیر مملکت محفوظ رہے ، زخمیوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل

ہفتہ 11 جنوری 2014 06:59

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء) وزیر مملکت عابد شیر علی کے پروٹوکول کی گاڑی سے ویگن کی ٹکر 2پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ، عابد شیر علی محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی چن دا قلعہ بائی پاس کے قریب سے گزررہے تھے کہ اسی دوران ایک ویگن نے ان کے پروٹوکول کی گاڑی کو ٹکر مار دی اس حادثے کے باعث دو پولیس اہلکار اور گاڑی میں سوار ایک خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوگئے تاہم اس حادثے میں عابد شیر علی محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :