ترکی کی پارلیمنٹ میں حکومتی بل پر بحث مارکٹائی تک جا پہنچی

اتوار 12 جنوری 2014 07:23

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)ترکی کی پارلے منٹ میں حکومتی بل پر بحث تو تکار کے بعد مارکٹائی تک جا پہنچی،کسی نے گھونسے چلائے، کوئی گریبان پکڑ کر لٹکنے کو لپکا۔ترکی کی پارلیمنٹ میں عدالتی اختیارات کے حوالے سے حکومتی بل پر بحث و تکرمارکٹائی تک جاپہنچی۔انقرا کی پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئے بل پر بحث جاری تھی۔

(جاری ہے)

اس بل کی منظوری اور قانون بن جانے کی صورت میں حکومت کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور استغاثہ کی تقرری کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ حکومت اپوزیشن اراکین بل کی نکات پر چراغ پا ہوگئے۔تو تو میں میں سے بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ معزز دکھائی دینے والے ممبر پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کو خوب مار لگائی۔ کسی کو گھونسا کسی کے سر پر لگا تو کوئی مخالف کا گریبان پکڑنے کے لیے لپکا۔ تاہم کچھ سمجھ دار لوگوں نے معاملے کو رفع دفع کروانے کی کوشش کی اور بیچ بچاؤکروایا۔

متعلقہ عنوان :