کراچی ،فائرنگ و دیگر واقعات میں ،باپ بیٹے سمیت 5افراد جاں بحق ،لیاری میں دوگروپوں میں تصادم سے خو ف وہراس

اتوار 12 جنوری 2014 07:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و دیگر واقعات باپ بیٹے سمیت 5افراد جاں بحق ،لیاری میں دوگروپوں میں تصادم سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگوپیر میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت لیاقت اور بارہ سالہ نعیم کے نام سے کر لی گئی ہے پولیس کے مطابق مقتولین پاب بیٹا ہیں۔

جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب لیاری میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ رانگی واڑہ میں اعوان بموں کے آزادانہ استعمال سے علاقہ دھماکوں سے گونجتا رہا صورتحال کو قابو کر نے کے لیئے رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق گینگ وار سے ہے۔جب کہ میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :