دبئی میں دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ، پاکستان نے7وکٹوں پر330 رنز بنالئے،107رنز کی برتری حاصل ،تین وکٹیں باقی،پاکستان کی امید سرفراز احمد 70 رنز کے ساتھ کریز پر موجود، آج ٹیسٹ میچ کا آخری اور اہم دن

اتوار 12 جنوری 2014 07:15

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)سری لنکا اور پاکستان کے مابین دبئی میں جاری دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ، ہفتہ کو چوتھے روز بارش کے باعث میچ قبل ازوقت ختم کردیا گیا تو پاکستان نے7وکٹوں پر330 رنز بنالئے ہیں اور سری لنکا پر107 رنز کی برتری حاصل کرلی گئی،آج میچ کا اہم اور آخری دن ہے،دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے3وکٹوں پر132 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو مصباح الحق53 اور یونس خان62 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے148 کے مجموعے پر یونس خان77رنز بنانے کے بعد مکمل کا شکار بن گئے،200پر پانچویں وکٹ گری جب اسد شفیق23رنز بنا کر ایرانگا کی بال پر کیچ ہوئے245 پر کپتان مصباح الحق97رنز بنانے کے بعد ہیراتھ کی بال پر بولڈ ہوگئے،312 پر ساتویں وکٹ گری جب بلاول بھٹی32رنز بنانے کے بعد ایرانگا کی بال پر بولڈ ہوئے میچ ابھی جاری تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیاگیا ،پاکستان نے7وکٹوں پر330رنز بنا کر سری لنکا پر107رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور ابھی3وکٹیں باقی ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد 70جبکہ سعید اجمل 7رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔سری لنکا کی جانب سے پرادیپ، ہیراتھ تھ اور ایرانگا نے2-2وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح یہ میچ اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔ایک مرحلے پر پاکستانی ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا تھا تاہم یونس اور مصباح کی شاندار بیٹنگ اور پھر بلاول بھٹی اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے قومی ٹیم پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ آج اس ٹیسٹ میچ کا آخری اور اہم دن ہے ۔

متعلقہ عنوان :