پی سی بی کی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری ، وزیراعظم نے باقاعدہ منظوری دی ، کمیٹی میں ہارون الرشید ، شہریار خان ، نجم سیٹھی ، ظہیر عباس اورنوید اکرم چیمہ شامل ہیں

اتوار 12 جنوری 2014 07:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90 دن کی توسیع کردی گئی باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ عبوری کمیٹی تین ماہ قبل قائم کی گئی تھی جس کی مدت میں 90 دن کی توسیع کردی گئی ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کمیٹیکی توسیع کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے کمیٹی جن ارکان پرمشتمل ہے ان میں ظہیر عباس، نوید اکرم چیمہ ،ہارون الرشید ، شہریار خان اور نجم سیٹھی شامل ہیں واضح رہے کہ عبوری کمیٹی کی مدت میں تیرہ جنوری کو ختم ہورہی ہے ۔