ارجنٹائنی ٹینس سٹارجوان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سڈنی انٹرنیشنل کا فائنل جیت لیا ،فائنل میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو 6-3,6-1سے شکست

اتوار 12 جنوری 2014 07:16

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)ارجنٹائن کے ٹینس سٹارجوان مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو شکست دیکر سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ہے۔ارجنٹائن کے عالمی نمبر5نے صرف53منٹ میں آسٹریلیا کے دفاعی چیمپئن کو 6-3,6-1سے پچھاڑ دیا،یہ ڈیل پوٹرو کے کیرےئر کا 18واں ٹائٹل تھا اور وہ 2009ء میں ڈیوڈ نالباندیان کے بعد سے سڈنی میں جیتنے والے پہلے ارجنٹائنی کھلاڑی تھے۔

پیر کو شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں جانے کیلئے یہ پوٹرو کیلئے سازگار کامیابی تھی،جو پہلے مرحلے میں کوالیفائر میچ کھیلیں گے اور کوارٹرفائنلز میں ان کا سامنا عالمی نمبر 1رافیل نڈال سے ہونا ہے۔ارجنٹائن کے کھلاڑی نے 8ایسز پوائنٹ حاصل کئے اور ٹومک کی سروس کو 4مرتبہ توڑا اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

یہ ڈیل پوٹرو کی عالمی نمبر52ٹومک کیخلاف دوسری کامیابی تھی،جو گزشتہ سال فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو ہرانے کے بعد اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے تھے۔

ٹومک کو منگل کے روز آسٹریلین اوپن میں نڈال کے ساتھ اپنے پہلے مرحلے کے بڑے مقابلے کیلئے تیاری کیلئے دوبارہ سے تیار ہونا پڑے گا۔ڈیل پوٹرو فائنل میں چھائے رہے،انہوں نے21سالہ آسٹریلوی حریف کو پہلے سیٹ کی ساتویں اورنویں گیمز میں بریک کیا اور ان کے زبردست فورہینڈ شارٹس کے سامنے ٹومک کو کوئی موقع نہیں ملا اور انہوں نے دوسرے سیٹ کے چوتھے اور چھٹے گیمز میں دو مرتبہ آسٹریلین حریف کو بریک کیا۔

متعلقہ عنوان :