الطاف حسین اور عاصمہ جہانگیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،پرویز مشرف کیس سے متعلق تبادلہ خیال

پیر 13 جنوری 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین اور سپریم کورٹ بار کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سابق صدر پرویز مشرف کیس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،ایم کیو ایم کے سربراہ نے عاصمہ جہانگیر کو سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بیان دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے جرات مندانہ اقدام کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کا بول بالا ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر نے آرٹیکل6 پر پرویز مشرف کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کے اقدام کو غلط قرار دیا ہے۔