مصر،عبوری حکومت کا ایک اور ریفرنڈم کرانے کا اعلان

پیر 13 جنوری 2014 07:41

قاہر ہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)مصری فوج کی حمایت سے قائم عبوری حکومت نے منگل اور بدھ کے روز دستوری ریفرنڈم کروانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ریفرنڈم میں مْرسی حکومت کے منظور شدہ ملکی دستور میں کی گئی تبدیلیوں کی منظوری لی جائے گی۔ حسنی مبارک کے زوال کے بعد یہ گزشتہ تین برسوں میں ہونے والا چھٹا انتخابی عمل ہے۔

(جاری ہے)

عبوری حکومت کو یقین ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج سے رواں برس کے اختتام تک جمہوری نظام کو پوری طرح بحال کر دیا جائے گا۔ منگل اور بدھ کے ریفرنڈم کو مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی کی مقبولیت کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ عبوری حکومت کے مطابق ریفرنڈم کے بعد پارلیمانی اور صدارتی الیکشن کا انعقاد کروایا جائے گا۔ حکومت کا خیال ہے کہ ستر فیصد عوام ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :