شام ، باغیوں اور جہادیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ، ہلاکتیں سات سو ہوگئیں

پیر 13 جنوری 2014 07:42

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)شورش زدہ عرب ملک شام کے مختلف حصوں میں اسلام پسند جہادیوں اور اسد حکومت کے مخالف باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان کی یہ تعداد گزشتہ نو دنوں میں ہونے والی جھڑپوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق تین جنوری سے گیارہ جنوری کے درمیان کل ہلاکتیں 697 ہیں۔ ان میں باغیوں کی تعداد 351، انتہا پسند اسلامی ریاست برائے عراق و شام کے 246 شدت پسندوں کی ہے جبکہ 100 سویلین ہیں۔

متعلقہ عنوان :