یوکرائنی دارالحکومت میں یورپ نوازوں کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 13 جنوری 2014 07:42

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)اپوزیشن لیڈر یْوری لْٹسینکو پر گزشتہ روز کے مظاہرے میں کیے جانے والے تشدد کے خلاف یوکرائن کی یورپ نواز اپوزیشن نے اتوار کو ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انتظام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلی کے موقع پر اپوزیشن لیڈروں نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا اور اْس میں کہا گیا کہ نظام میں تبدیلی اور موجودہ حکام کو ہٹانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ یہ امر اہم ہے کہ اپوزیشن کی احتجاجی ریلییوں میں اب اتنی شدت نہیں دیکھی جا رہی اور اِس کی وجہ موسم سرما کی تعطیلات بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یوکرائن میں جولین کیلینڈر کے تحت سات جنوری کو کرسمس منایا جاتا ہے اور مظاہروں میں عوام کی کم شرکت کی ایک وجہ یہ بھی خیال کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :