سکیورٹی خدشات،امسال بھی 23 مارچ کو فوجی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ

پیر 13 جنوری 2014 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء) وفاقی حکومت نے رواں سال بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 23 مارچ پر فوجی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ 23 مارچ پر فوجی پریڈ آخری مرتبہ 2008 ء میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی حکومت کے دوران منعقد کرائی گئی تھی اور اس کے بعد سے مسلسل چھ سال سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ منعقد نہیں کرائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :