جشن عید میلاالنبی آج مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،ملک بھر میں چراغاں ،جشن کا سماں،عید میلاد النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات،کہیں موبائل سروس معطل تو کہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

منگل 14 جنوری 2014 07:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)ملک بھرمیں عیدمیلادالنبی آج منگل 12 ربیع الاول کو مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جشن عید میلاالنبیْ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلاالنبی کے زیر اہتمام ملک بھر میں جشن عید میلاالنبی کے دس ہزار سے زائد جلوس نکالے جائیں گے جبکہ بیس ہزار مقامات پر سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ ہزاروں محافل بھی منعقد کی جائیں گی جن میں معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔

ملک بھر میں مساجد،گھروں،گلیوں اور بازاروں کو خصوصی طور پر جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ۔مساجد اور سرکاری نجی عمارتوں پر دیدہ زیب چراغاں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔حکومت نے اس روز بڑے شہروں میں موبائل خون سروس معطل رکھنے اور کراچی ،پشاور ،سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اسلام آباد میں 2200 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔سندھ حکومت نے کراچی سمیت15 شہروں میں15 جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی ہے۔پشاور میں 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس پیر کی رات مینار پاکستان میں ہوگی ۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔سنی تحریک نے 12 ربیع الاول کا دن ملک گیر یوم امن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ دربار عالیہ نقشبند،مجددیہ عزیز شریف چینیوٹ میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر 63 من وزنی کیک کاٹا جائے گا۔علاوہ ازیں ترامڑی چوک سخی مسجد میں بھی 12 ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس اور تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس سلسلے میں زیرصدارت انجم حسین شاہ بخاری ایک اجلاس منعقد ہوگا جبکہ ان کی زیر قیادت جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جلوس بھی نکالا جائے گاجس میں بڑی تعداد میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ مسجد میں ہونے والے تقریب میں تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی بھی ہوگی اور بہترین نعت خواں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ملک بھر میں آج (منگل )12ربیع الاول کو عید میلاد النبی کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، خیبر پختونخوا ء کے کوئٹہ کراچی اور راولپنڈی میں ب موبائل سروس معطل جبکہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو گی ۔

ملک بھر میں 12 ربیع الاول کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، کہیں موبائل سروس معطل تو کہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ جشن عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی اورپشاور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی جو 16 جنوری تک نافذ رہے گی، شہر میں افغان مہاجرین کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی ہے۔ ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے آج صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں موبائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی ہے۔

کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی ہوگی جبکہ پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ لاہور میں بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دس ہزار پولیس اہل کار اور چار ہزار رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ تمام ہوٹلوں اور بس اڈوں کی چیکنگ جاری ہے۔بلوچستان میں بھی آج صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

کوئٹہ میں پولیس اور بلوچستان کونسٹیبلری کے دو ہزار اور ایف سی کے 300 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، جلوس کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ پشاورمیں کل جلوسوں کے راستوں پرموبائل فون سروس بند رہے گی۔ ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے کل راولپنڈی میں موبائل فون بند کرنے کی سفارش کی ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں سروس بحال رہے گی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دیا گیا ہے۔

لاہور اور ملتان میں بھی حساس مقامات کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا۔کوئٹہ میں جلوس کی سیکیورٹی کیلئے شہر کو 8 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، اس موقع پر 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بھی الرٹ رہے گی۔ ۔ پشاور اور کوئٹہ میں کل موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی،کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں موبائل سروس معطل رہنے کا امکان ہے۔

وزارت داخلہ سندھ نے 12ربیع الاول کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش کراچی سمیت سندھ کے13اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج (منگل) کو 12ربیع الاول مذہبی جوش و خروش سے منایاجارہا ہے سندھ حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں صبح7بجے سے رات10بجے تک موبائل فون سروس معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ سندھ کے 13اضلاع حیدرآباد،خیرپور،سکھر،لاڑکانہ سمیت دیگر میں صبح7بجے سے رات9بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث 9جنوری سے 15جنوری تک پہلے ہی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ دفع144کے مطابق اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

عید میلا النبی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ،شہر اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے وفاقی پولیس کے 2200سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس کما نڈوز ، کیو آ ر ایف اور اے ٹی ایس کی ٹیمیں سپیشل نا کہ جا ت ، فا لکن گا ڑ یا ں اور تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں مختلف مقاما ت پر تعینا ت کر دی گئیں اسلام آ باد پولیس کے سا تھ پاک رینجر زکے دستے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گئے ۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ بادسکندر حیا ت کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اسلام آباد محمد رضو ان نے سیکیویرٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔جشن عید میلا دالنبی کے دوران با و ردی مسلح ، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس نے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گے اس کے علاوہ ،کمانڈوز ،لیڈی کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جا ئے گی ۔ اسلام آ باد عید میلا دالنبی کا مین جلو س کر کٹ گر اؤنڈ سیکٹر G-7مر کز سے بر آمد ہو کر مختلف روٹس سے ہو تا ہو اآ بپا ر ہ میں اختتام پذیر ہو تا ہے اس کے علاوہ عید میلا دالنبی کی ریلیا ں اور میلا د کے پر و گر امز ہو ں گئے ۔ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، اور بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئے گا ۔

اسلام آ باد پولیس کے تما م تھا نہ جا ت کو اس سلسلہ میں ڈ یو ٹی ر وسٹر مر تب کر نے کی ہد ا یت کی گئی ہیں اور اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں۔انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سکندر حیا ت نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل اور ان کی پر اپر ٹی کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں ۔ اس سلسلہ میں انہو ں نے کہا کہ پولیس تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا ئے گی اور کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :