2004 ء سے لیکر رواں سال تک پاکستان میں370 ڈرون حملوں میں3428 افراد مارے گئے، 2889 دہشت گرد شامل ہیں، امریکی تھینک ٹینک کی رپورٹ

منگل 14 جنوری 2014 07:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)امریکی تھینک ٹینک نے2004 س لیکر اب تک افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔2004 ء سے لیکر تاحال پاکستان میں کل 370 ڈرون حملے ہوئے جن میں3428 افراد مارے گئے جن میں2787 دہشت گرد ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی تھینک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کے2004 کے اقتدار سے لیکر اب تک پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 370 بے گناہ شہری مارے گئے جبکہ334 افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 2004 ء میں 7 ،2005 ء میں15 ،2006 ء میں 94 ،2007 ء میں 63 ،2008 ء میں 298 اور2009 ء میں549 افراد ڈرون حملوں میں مارے گئے جبکہ 2010 ء میں849 ہلاکتیں ہوئیں ۔2012 ء میں ڈرون حملوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد306 ہے۔