جنوبی چین میں دھماکا، 14 ہلاک

منگل 14 جنوری 2014 07:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) چین کے جنوبی صوبے گْوئی ژْوکے ایک گاوٴں میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق کائیلی نامی شہر میں یہ دھماکا ایک غیر قانونی جوئے خانے کے باہر عالمی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے ہوا۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق پولیس اس دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :