شمالی یمن میں کم از کم 210 افراد ہلاک ہوئے ، سلفیوں کا بیان

منگل 14 جنوری 2014 07:28

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)یمن میں سلفیوں کے ایک بیان کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں حوثی شیعوں اور سلفی سنیوں کے مابین لڑائی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم از کم دو سو دَس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ لڑائی 30 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی، جب شمالی صوبے سعدہ پر قابض حوثی شیعوں نے دماج نامی شہر میں سلفیوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اْن پر حملہ کرنے کے لیے بیرون ملک سے جنگجو بھرتی کر رہے ہیں۔

سلفیوں کا کہنا یہ ہے کہ یہ غیر ملکی طالبعلم ہیں، جو اسلامی علوم کے حصول کے لیے یمن آ رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سلفی سنّیوں کے ایک ترجمان سرور البدیع نے کہا کہ سلفیوں کے ہاں کم از کم دو سو دَس افراد ہلاک اور چھ سو بیس زخمی ہو چکے ہیں۔ حوثیوں کے ہاں ہلاک یا زخمی ہونے والوں سے متعلق کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :