شامی صدر مسجد میں منظرعام پر آگئے

منگل 14 جنوری 2014 07:29

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)شام کے صدر بشارالاسد غیر معمولی انداز میں گزشتہ روز دارالحکومت دمشق میں ایک مسجد میں نماز کے دوران نمودار ہوئے،یہ بات سرکاری ٹیلی ویژن نے بتائی۔اسد جنہیں مارچ2011ء میں شامی تنازعہ کے پھوٹنے کے بعد سے چند موقع پر ہی عوامی سطح پر دیکھا گیا ہے،کو دارالحکومت کے شمال مغرب میں الحماد مسجد میں حضرت محمد کی ولادت کی مناسبت سے نماز کی ادائیگی کے دوران دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

اسد کے ہمراہ شام کی اعلیٰ سنی قیادت مفتی احمد بدالدین حسن اور وزیراعظم وائل الحلقی بھی تھے۔اسد آخری مرتبہ 15اکتوبر کو مسلمانوں کے مقدس دن عیدالاضحیٰ کی نماز کے دوران عوامی سطح پر دیکھے گئے تھے۔ان کا حالیہ نمودار ہونا ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مغربی طاقتوں نے شام کی منقسم اپوزیشن پر اسد کی حکومت کے ساتھ 34ماہ پر محیط تنازعہ کے خاتمہ کیلئے سفارتی کوششوں کے نئے مرحلے کے آغاز پر مذاکرات کیلئے دباؤ بڑھا دیا ہے