خیبر پختونخواہ حکومت کا اعتزاز حسن کے اہلخانہ کیلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان

منگل 14 جنوری 2014 07:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگو سکول دھماکے کے مرکزی کردار اعتزاز حسن کے اہلخانہ کے لئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کو ہی اعتزاز کے نام سے منسوب کر نے کا اعلان کر دیا اور ہنگو میں شہید طالب علم کے نام سے سٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر امجد آفریدی نے اعتزاز حسن کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور وہاں پر خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ روپے اعتزاز کے اہلخانہ کے لئے امدادا کا اعلان کیا جبکہ شہید طالب علم کے سکول گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کو بھی اعتزاز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا جو اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہنگو میں اعتزاز حسن کے نام سے سٹیڈیم بھی قائم کیا جائیگا ۔

واضح رہے کہ اعتزاز نے ہنگو سکول خود کش دھماکے میں سینکڑوں بچوں کی جانیں بچائیں