اسلام آباد کا ریڈ زون محفوط ،متحدہ کے رہنماوٴں کو سیکورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ،پرویز رشید

منگل 14 جنوری 2014 07:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ریڈ زون محفوط ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوٴں کا تحفظ حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد کا ریڈ زون محفوظ ہے اس لئے یہاں وفاقی وزرا کو بھی سیکورٹی نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کی سیکیورٹی کا مسئلہ سندھ میں ہے اس لئے ڈاکٹر فاروق ستار، نبیل گبول اور فیصل سبزواری کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔