چیئرمین نادرا کا استعفیٰ۔شناختی کارڈ اور ب فارم کا اجرا معطل

منگل 14 جنوری 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)چیئرمین نادرا کے استعفی کے بعد شناختی کارڈ اور ب فارم کا اجرا تعطل کا شار ہوگیا ۔قائم مقام چیئرمین شناختی کارڈ اور ب فارم پر دستخط کرنے کے مجاز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق ملک کے استعفی کے بعد ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈ اور ب فارم جاری نہیں ہو سکیں گے ۔نادرا کے مطابق قائم مقام چیئرمین ان پر دستخط نہیں کر سکتے۔ چیئرمین نادرا کی تعیناتی تک یہ شناختی کارڈ کے اجراء کا کام تعطل کا شکار ہوگیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی تقرری جلد عمل میں لایا جائیگا ۔نادرا ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :