نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک اور نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ،کے ایس ای 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار600پوائنٹ کی تاریخی سطح عبور کر گئی، مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کاروباری لین دین جمعہ کی نسبت3کروڑ شےئرز کم رہا۔

منگل 14 جنوری 2014 07:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک اور نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ،کے ایس ای 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار600پوائنٹ کی تاریخی سطح عبور کر گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کاروباری لین دین جمعہ کی نسبت3کروڑ شےئرز کم رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزکاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ،ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توانائی ،سیمنٹ،بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس26ہزار633پوائنٹ کی تاریخی سطح تک جاپہنچا تاہم مقامی انسٹیٹیوشنز کی جانب سے حصص کے فروخت کے دباؤ کے نتیجے میں انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن اس کے باوجود 26ہزار500پوائنٹ کی سطح کو عبور کرتا ہوا 26ہزار600پوائنٹس سے صرف10پوائنٹ دوری پر بند ہو ا۔

(جاری ہے)

پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 102.37پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس26428.32پوائنٹ سے بڑھ کر26590.69پوائنٹ پر بند ہوا ۔اسی طرح23.73پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس19521.97اور کے ایس ای آل شےئرز انڈیکس 19797.91پوائنٹ سے بڑھ کر19925..04پوائنٹ پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب95کروڑ5لاکھ سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ64کھرب21ارب76کروڑ60لاکھ78ہزار835روپے سے بڑھ کر 64کھرب63ارب71کروڑ66لاکھ72ہزار233روپے ہوگیا ۔

پیر کو مارکیٹ میں19کروڑ 32لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو 22کروڑ98لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 410کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 149میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔کاروبار کے لحاظ سے کے ای ایس سی 2کروڑ25لاکھ ،لافریج پاکستان 1کروڑ12لاکھ،دیوان سیمنٹ62لاکھ،نشاط (چونیاں)58لاکھ اور پی آئی اے48لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں359.85روپے اور سیمینز پاکستان کے بھاؤ میں71.06روپے کااضافہ جبکہ یونی لیور فووڈز کے بھاؤ میں200روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ میں50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :