وفاقی حکومت کے پی کے حکومت کے بجلی چور وزراء کو بے نقاب کرے گی،عابد شیرعلی،پرویز مشرف نے آئین توڑا تاریخی سزا ملے گی،ان کے حواری پاک فوج کو کیس میں ملوث نہ کریں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2014 04:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آرٹیکل6کے تحت سزا ہوگی،کے پی کے حکومت چوری سینہ زوری کے فارمولے پر عمل پیرا ہے،کے پی کے حکومت کے وزراء بجلی چوری میں ڈائریکٹ ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان سے بھاگنے نہیں دیں گے،سابق صدر کے حواری پرویز مشرف کیس میں پاک فوج کو ملو ث نہ کریں،آئین شکن کو سزا ہوگی اور تاریخ رقم ہوگی،انہوں نے کہا کے پی کے میں پاکستان کی تاریخی بجلی چوری ہو رہی ہے،حکومت کے وزراء بجلی چوری میں ملوث ہیں،کے پی کے حکومت بجلی چوری کرکے سینہ زوری کر رہی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی کے کی حکومت کے بجلی چور وزارء کو بے نقاب کریں گے،پی ٹی آئی قائد بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :