پولینڈ کی طرف سے افغانستان سے فوجی نکالنے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جمعرات 16 جنوری 2014 03:53

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء )پولینڈ نے افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولش وزیر دفاع تھوماش شیمونیاک Tomasz Siemoniak کے مطابق رواں برس مئی تک افغانستان میں تعنیات پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد محدود کر کے 500 تک لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پولینڈ کے اتحادیوں کے ساتھ باہمی مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں تعینات پولش فوجیوں کی تعداد 1000 تک لانے کا منصوبہ تھا۔ اندازوں کے مطابق اس وقت افغانستان میں پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد 1700 کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :