یورپی یونین میں اصلاحات ناگزیر ہیں، برطانوی وزیر خزانہ

جمعرات 16 جنوری 2014 03:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)برطانوی وزیرِ خزانہ جارج اوسبورن ایک تقریر میں یورپی یونین کو خبردار کریں گے کہ وہ برطانیہ کو اپنا رکن دیکھنا چاہتی ہے تو اسے اصلاحات نافذ کرنی ہوں گی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات ان کی تقریر کے متن کی معلومات رکھنے والے ایک اہلکار نے بتائی ہے۔ اوسبورن یہ موٴقف اختیار کریں گے کہ یورپی یونین نے تبدیلی کے لیے لچک نہ دکھائی تو اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اوسبورن بدھ کو اٹھائیس رکنی یورپی یونین میں اصلاحات کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے قریبی اتحادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :