ہالینڈ کو ورلڈ فْوڈ انڈیکس میں سرفہرست قرار دیدیاگیا

جمعرات 16 جنوری 2014 03:58

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)غیر سرکاری تنظیم آکسفیم نے ہالینڈ کو ورلڈ فْوڈ انڈیکس میں سرفہرست قرار دیا ہے۔ یوں ہالینڈ معیاری اور غذائیت بھری غذا کی دستیابی میں بہترین ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

اس انڈیکس میں پاکستان اور بھارت کا نمبر 97واں ہے۔ امریکا اور جاپان پہلے بیس ملکوں میں جگہ نہیں بنا پائے اور یہ مشترکہ طور پر اکیسویں نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کی پوزیشن 102ہے۔ آسٹریلیا بارہویں اور برطانیہ تیرہویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :