شام کے لیے ڈونرز کانفرنس، اب تک 1.4 بلین ڈالرز امداد کے وعدے

جمعرات 16 جنوری 2014 03:58

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء )بحران کے شکار ملک شام کے متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کویت میں شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے اس فنڈ کے لیے 500 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔ اقوام متحدہ نے شامی متاثرین کے لیے ریکارڈ 6.5 بلین ڈالرز امداد کی اپیل کر رکھی ہے۔ مختلف ملکوں کی طرف سے اب تک 1.4 بلین ڈالرز امداد کے وعدے کیے جا چکے ہیں۔ امریکا نے 380 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :