جوتے ، انڈوں کے بعد حکمرانوں پر آٹا بھی پھینک دیا گیا ،گوئٹے مالامیں دوخواتین نے نائب صدر پر آٹا پھینک دیا ، سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ، رخسانہ بالدیتی کو سانس لینے میں دشواری فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا ، ملک میں حکومت کیخلاف اپنے جذبات کے اظہار کیلئے کھلی آزادی حاصل ہے ، گرفتار خواتین

جمعرات 16 جنوری 2014 03:58

گوئٹے مالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) گوئٹے مالا میں دو خواتین نے نائب صدر رخسانہ بالدیتی کے منہ پر آٹا پھینک دیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب صدر رخسانہ بالادیتی جیسے ہی قوم سے خطاب کے بعد باہر نکلیں گے وہاں ہجوم میں موجودہ خواتین نے فوری طور پر آٹا پھینک دیا جس کے بعد سانس لینے میں دشواری کے باعث نائب صدر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں نہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

دریں اثناء سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں خواتین کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ گرفتار کی گئی خواتین میں سے ایک کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کیخلاف اپنے جذبات کے اظہار کیلئے کھلی آزادی حاصل ہے ۔