خیبر ایجنسی ، امن لشکر مرکز کے قریب دھماکہ ،2رضا کار جاں بحق

جمعرات 16 جنوری 2014 03:45

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں امن لشکر مرکز کے قریب دھماکے میں دو رضا کار جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے تحصیل لنڈی کوتل کے ذکاء خیل بازار میں امن لشکر مرکز کے قری سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے دو رضا کار جاں بحق ہوگئے دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔