اسلام آباد‘ مشرف کے اثاثے منجمد نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر چیئرمین نیب سے جواب طلب

جمعرات 16 جنوری 2014 03:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کے منجمد نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر چیئرمین نیب سے پندرہ روز میں جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کرنل (ر) انعام الرحیم نے دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہوں نے قانون کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے کارروائی کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دی تھی مگر انہوں نے کوئی کا رروائی نہیں کی سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثے منجمد کئے جائیں کیونکہ وہ آئین شکنی میں مبینہ طور پر ملوث ہیں جس پر جسٹس ریاض اور جسٹس نور الحق پر مشتمل بنچ نے بدھ کے روز سماعت کی اور چیئرمین نیب سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :