طارق ملک کے استعفیٰ میں کسی کا کردار نہیں ، یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا،ترجمان وزارت داخلہ وضاحت

جمعرات 16 جنوری 2014 03:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)وزارت داخلہ کے ترجمان نے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے استعفیٰ کو وزارت داخلہ یا کسی بھی وفاقی ایجنسی کے دباوٴ کا نتیجہ قرار دیئے جانے والے دعووٴں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ طارق ملک کے استعفیٰ میں کسی کا کردار نہیں بلکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ” نادرا آرڈیننس کے تحت نادرا بورڈ کی دوبارہ تشکیل ہوئی ہے، اس میں نمایاں پس منظر رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا گیا تاکہ نگرانی اور احتساب ہو۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت تمام حکومتی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور مکمل شفاف انداز میں مناسب عمل پر کاربند ہوتے ہوئے نئے چیئرمین نادرا کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :