پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمو ں کے درمیا ن آخری ٹیسٹ میچ آ ج شارجہ میں کھیلا جا ئے گا،سر ی لنکا کو سیر یز میں 1-0کی بر تر ی حا صل ہے

جمعرات 16 جنوری 2014 03:43

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے آخری ٹیسٹ کی تیاری میں مگن ہیں ، جو آ ج جمعرات کو شارجہ میں کھیلا جا ئے گا ، سر ی لنکا کو سیر یز میں 1-0کی بر تر ی حا صل ہے اس میں ایک ٹیم کا عزم سیریز جیتنا ہے تو دوسری ٹیم ہار سے بچنے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے آخری ٹیسٹ کی میزبانی شارجہ کا تاریخی گراؤنڈ کرے گاجہاں ون ڈے میچز میں توپاکستان کاریکارڈ شاندار ہے البتہ ٹیسٹ میچز میں یہاں ٹیم پاکستان کی کاکردگی ملی جلی ہے ،دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا اور پاکستان اس گراوٴنڈ پر ایک ٹیسٹ میں مدمقابل ہوا جو بے نتیجہ رہا۔دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی بھی بھرپور تیاری کر رہی ہیں ، سری لنکن ٹیم تو میچ برابر کر کے بھی فاتح بن جائیں گیلیکن پاکستان کولازمی جیت درکار ہے،کیونکہ سیریز میں اسے 1-0کا خسارہ ہے،یعنی اب غلطی کی گنجائش تو ہے نہیں۔ساتھ ہی کھلاڑیوں کا انتخاب بھی سوچ سمجھ کر ہی کرنا ہو گا،پھر بیٹسمینوں کو شارٹ سلیکشن میں بھی سمجھداری دکھانا ہو گی ورنہ نتیجہ خطرناک ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :