نوشہرہ کینٹ،تبلیغی مرکز کو ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش ناکام،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن کے بعد بسترے میں پیک گھی کے پانچ کلوگرام کنستر میں تیار کیا گیا دیسی ساخت کا ریمورٹ کنٹرول بم برآمد

جمعہ 17 جنوری 2014 07:32

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)نوشہرہ کینٹ میں واقع تبلیغی مرکز کو ریمورٹ کنٹرول بم سے آڑانے کی کوشش ناکام۔ بم ڈسپوزل اسکواڑ نے سرچ اپریشن کے بعد بسترے میں پیک گھی کے پانچ کلوگرام کنستر میں تیار کیا گیا دیسی ساخت کا ریمورٹ کنٹرول بم برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ان کو تنلیغی مرکز کے افراد نے اطلاع دی کہ ایک بستر مسکوک طور پر مرکز کے اندر پڑا ہوا ہے ۔

پولیس نے اطلاع پر فوری طور پر بم ڈسپوزسکواڈل ا کو طلب کیا اور مرکز کے تما م گیٹ بند کرکے سرچ اپریش کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

مسکوک بسترے کی تلاشی لی تو اس میں چھپایا گیا پانچ کلوگرام گھی کے ڈبہ میں موبائل ڈیوائس کے زرئعے بنا یا گیا ریمورٹ کنٹرول بم برآمد کرلیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈکے انچارج گل نسیم کے مطابق اس دیسی ساخت بم میں معروف موبائل کمپنی کی سیم لگائی گئی تھی پانچ کلوگرام بارود ،تین سے چار انچ کی کیلیں ،بارود کے ساتھ پیچ اور انتہائی طاقت ور بارودی پوڈر استعمال کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزسکواڈنے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ کی مدعیت میں نامعلوم دھشت گردوں کے خلاف انسداد دھشت گردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔