موجودہ حکومت نے اب تک 206ارب روپے کے نوٹ چھاپے ہیں ،اسحاق ڈار،ٹیکس بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،قومی وسائل کوبروئے کارلاناہوگا،نجکاری شفاف طریقے سے کریں گے ،گڈگورننس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

جمعہ 17 جنوری 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ موجودہ حکومت نے اب تک 206ارب روپے کے نوٹ چھاپے ہیں ،ٹیکس بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،قومی وسائل کوبروئے کارلاناہوگا،نجکاری شفاف طریقے سے کریں گے ،گڈگورننس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ہمیشہ حمایت اورسپورٹ کیاہے اورحکومت کی اولین ترجیح بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کیلئے جواقدامات ہورہے ہیں وہ اسی صورت میں بہتراورسودمندثابت ہوسکتے ہیں جب ملک میں امن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات سے غیرملکی سرمایہ کاری متاثرہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ بھل صفائی اورپائیداربجلی کی پیداوارمیں کمی سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن خاتمہ اولین ترجیح ہے ،گوڈگورننس کے معاملہ پربھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔نجکاری کاعمل شفاف طریقے سے ہوگا،تمام فیصلے میرٹ پرہونگے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مشرف کے معاملے پرفیصلہ عدالت نے کرناہے۔

متعلقہ عنوان :