ریاض، 2014ء کیلئے شاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز کا اعلان ،سائنس (میتھمیٹکس) میں شاہ فیصل انعام جرمنی کے پروفیسر گرڈ فالٹنگز کو دیا گیا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:17

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)2014ء کیلئے شاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو صدر شہزادہ خالد الفیصل نے انعامات جیتنے والوں کے ناموں کا علان کردیا۔ 2014ء کے لئے سائنس (میتھمیٹکس) میں کنگ فیصل انعام جرمنی کے پروفیسر گرڈ فالٹنگز کو دیا گیا۔ وہ بون میں میکس پلینک انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ میتھمیٹکس کے ڈائریکٹر ہیں۔

انہوں نے الجبرا، جیومیٹری اور متعدد دیگر تھیوریز پر بے پناہ کام کیا ہے اور ایسی نئی تکنیک دریافت کی ہیں جو اب جدید میتھمیٹکس میں مسلسل استعمال کی جارہی ہیں۔ میڈیسن میں کنگ فیصل بین الاقوامی انعام اس سال چین/برطانیہ کے پروفیسر یوک منگ ڈینس لوکو دیا گیا وہ لی کا شنگ انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر ہیں اس کے علاوہ وہ ہانگ کانگ میں چینی یونیورسٹی اورپرنس آف ویلز اسپتال میں میڈیسن کی فیکلٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے خون میں سیل کی دریافت میں بڑا کردار ادا کیا۔عربی زبان اور ادب میں کنگ فیصل انعام عراق کے ڈاکٹر عبداللہ ابراہیم علوی البوسبا کو دیا گیا۔ وہ قطر میں دیوان امیر کے ثقافتی مشیر ہیں۔ انہوں نے جدید عربی ناول کے سلسلے میں بڑی خدمات پیش کیں جبکہ عربی میں انہیں مختلف معاملات کا عبور حاصل ہے۔اسلامک اسٹڈیز میں کنگ فیصل انعام سعودی عرب کے پروفیسر عبدالوہاب ابراہیم ابو سلیمان کو دیا گیا۔

اسلام کے لئے خدمات پر کنگ فیصل انعام اس سال نائجیریا کے شیخ ڈاکٹر احمد ابو بکر لیمو کو دیا گیا۔ وہ اسلام ریلیف کمیشن آفس میں کونسل آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ہیں۔ وہ ایک مشہور دانشور اور متقی اور پرہیز گار مسلمان ہیں۔ وہ دنیا بھر میں مختلف بین الاقوامی اسلامی تنظیموں کے رکن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :