مشرقی لبنان میں کار بم دھماکہ،تین افراد ہلاک،20زخمی

جمعہ 17 جنوری 2014 07:18

بالبک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)مشرقی لبنان کی شام کی سرحد کے نزدیک وادی بکا جو حزب اللہ کا گڑھ ہے کے قصبے ہرمل میں جمعرات کو ایک روز دار کار بم دھماکے میں کم از کم 3افراد ہلاک اور20زخمی ہوگئے،یہ بات طبی اہلکار نے بتائی۔ایک سیکورٹی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ ہر مل میں ایک مرکزی حکومتی انتظامیہ کی عمارت کے سامنے ہوا،مارچ2011ء میں شام میں پھوٹنے والے تنازعہ کے بعد سے قصبے میں یہ پہلا دھماکہ تھا۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ صبح 8:55 پر پیش آیا جب لوگ کام کیلئے جارہے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے میں ہرمل کے مرکزی سکوائر کے گرد عمارتوں کو نقصان پہنچا،قصبے کے وسط میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،یہ مصروف تجارتی رہائشی اور انتظامی علاقہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز کو سکوائر میں تعینات کردیا گیا اگر چہ جمعرات کو ہونے والا حملہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

قصبے میں حالیہ مہینوں کے دوران ہمسایہ ملک شام میں جنگ سے متعلق مارٹر حملے بھی ہوتے رہے ہیں۔شیعہ تحریک حزب اللہ گزشتہ مئی سے لیکر شام کی جنگ میں کھلے عام ملوث ہیں اور اس نے صدر بشارالاسد کی حامی فورسز کی مدد کیلئے ایلیٹ جنگجو بھیجے ہیں۔2005ء تک لبنان 30سال کیلئے شام کے غالب سیاسی اور فوجی اثرورسوخ میں رہا ہے۔ملک اب بھی دمشق نواز اور مخالف گروپوں میں بٹا ہوا ہے اور شامی جنگ نے لبنان کی فرقہ وارانہ اور سیاسی تقسیم کو بڑھایا ہے۔حالیہ ہفتوں میں لبنان شامی جنگ کو لیکر سلسلہ وار حملوں کی زد میں رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :