انڈونیشیا ، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر ،بے گھر افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے ،لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ، ترجمان

جمعہ 17 جنوری 2014 07:19

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) انڈونیشیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ڈیزاسٹر ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ۔ جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :