صدر مملکت نے سلمان بٹ کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے سلمان اسلم بٹ کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک کے بعدسلمان بٹ کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کے لئے سمری وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی گئی تھی ۔جمعرات کو صدر نے وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی جانیوالی سمری کو منظور کرتے ہوئے سلمان بٹ کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے،سلمان اسلم بٹ ایک قابل اور ماہر وکیل کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں اور ان کا کسی سیاسی جماعت سے بھی کوئی تعلق نہیں تاہم ان کے وزیراعظم سے خاندانی مراسم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :